راولپنڈی :حنیف عباسی کے بیٹے حماس حنیف عباسی نے این اے 60 اور 62 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔حماس حنیف عباسی لیگی کارکنان کے ہمراہ اے ڈی سی جی دفتر پہنچے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بھی راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 سے کاغزات نامزدگی جمع کرا ئے گئے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات جمع کرانے شیخ راشد شفق اے ڈی سی جی آفس پہنچے، کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ شیخ رشید کی جانب سے 14 مارچ کو آخری انتخابی جلسہ سے خطاب کی اجازت کے لئے آر او کو درخواست بھی دی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید اڈیالہ جیل سے لیاقت باغ جلسے سے خطاب کرینگے۔
راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کراوائے ہیں ،کاغذات نامزدگی چوہدری نثار علی خان کے بیٹے چوہدری تیمور علی خان نے جمع کروا ئے ۔
واضح رہے کہ اے ڈی سی جی نوشین اسرار کو این اے 60 اور 62 کا آر او مقرر کیا گیا ہے۔