عمران خان ہر طرح سے، ہر طرف سےاسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں: فیصل واوڈا

11:49 AM, 8 Feb, 2023

لاہور : پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران  خان ہر طرح سے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے  رہیں مگر اب کوئی فائدہ نہیں ۔  

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے پیغام سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہر طرف سے  دستک دی جارہی ہے، اتنی دستکیں دی جارہی ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، یوں سمجھ لیں گھنٹی کی تاریں کاٹ کر ڈائریکٹ کردی گئی ہے، عمران خان ایک اچھے انسان اور لیڈر ہیں اللہ انہیں ہدایت دے، عمران خان کبھی اداروں کے خلاف نہیں تھے آج ایسے ایسے کام کروارہے ہیں یقین نہیں آتا، سانپ کے بچے پارٹی کے مخلص لوگوں کو عمران خان کے قریب نہیں آنے دیتے

فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں اور عمران خان  جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں ، اتنی مقبولیت ہونے کے باوجود عمران خان نے اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار ی ہے ۔

سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اس وقت وہ صورتحال نہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو بہت مقبول تھے لیکن انہیں گرفتار کر کے پھانسی دیدی گئی، غریبوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہ جیل بھرو تحریک میں کیوں جائے گا، جیل بھرنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا، یہ کیا روایت بنادی گئی ہے جو جیل میں جائے گا بڑا لیڈر بن جائے گا، عمران خان گالم گلوچ، لڑائی، جیلوں کے علاوہ کوئی مثبت کام کریں، عمران خان گندے لوگوں کو سائڈ کر کے پارٹی کے اچھے لوگوں کو سامنے لائیں، میں ہواؤں کے خلاف عمران خان کیلئے ہی کھڑا ہوا ہوں، میں نے جو باتیں کیں وہ ٹھیک نکلیں۔

مزیدخبریں