کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ  نے کالعدم داعش کا مبینہ کارندہ گرفتار کرلیا

11:12 AM, 8 Feb, 2023

کراچی:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ  نے کالعدم داعش  کے  مبینہ کارند ے کو  گرفتار  کرلیا۔ ملزم افغان شہری  ہے اور عرصہ دراز  سے کراچی میں  داعش کیلئے کام کر رہا تھا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی  کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم داعش کے ملا عبدالمنان گروپ سے ہے۔ عبدالمالک نامی ملزم سے  بھاری مقدار میں  اسلحہ برآمد ہوا ہے،ملزم 2011 سے داعش سے وابسطہ اور اکثر رمضان میں چندہ اکٹھا کر کے افغانستان بھیجتا ہے .

ترجمان سی ٹی ڈی  کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے لاکھوں روپے افغانستان بھیج چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جسکا فارنسک کروایا جا رہا ہے،  گرفتار ملزم سے  تفتیش  جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں