سوموار کو آنے والے زلزلے میں ترکی کے گول کیپر احمد ترک اسلان بھی ہلاک ہوگئے

09:31 AM, 8 Feb, 2023

ترکیہ :سوموار کو آنے والے زلزلے میں ترکی کے گول کیپر احمد ترک اسلان بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ترکی کے گول کیپر احمد ترک اسلان  کے  کلب کی جانب  سے ان کی موت کی  تصدیق  کردی گئی ہے ، کلب  ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترکیہ میں آنے والے شدید  زلزلے   میں  احمد  ترک اسلان  ہلاک ہو گئے ہیں ۔

کلب کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ ’احمد، ہم تمھیں نہیں بھولیں گے۔‘

 واضح  رہے کہ 28 سالہ  احمد اسلان ترکی کے سیکنڈ ڈویژن کلب یینی مالاتیاسپور میں 2021 میں شامل ہوئے تھے۔

 یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں ا توار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9  اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔
 
 

مزیدخبریں