کراچی:فشری کے قریب لانچوں میں آگ بھڑک اٹھی

08:54 AM, 8 Feb, 2023

کراچی:فشری کے قریب  5  لانچو ں میں آگ لگ گئی ، ایک لانچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دیگر 4 لانچوں کو 50 فیصد نقصان پہنچا ہے ۔

فائر فائٹرز کے مطابق  آگ پر قابو پانے کیلئے  4 گاڑیوں اور ایک واٹر بائوزر  کی مدد لی گئی ، امدادی سرگرمیوں کے لئے ریسکیو اور پولیس بھی موقع پر  موجود  ہے ۔
 تاہم اب فشری کے قریب لانچوں میں لگی آگ   پر قابو پا لیا گیا ہے   کولنگ کا عمل جاری ہے  ۔

دوسری جانب  لانچ مالک کا کہنا ہے کہ  چوکیدار نے بتایا کہ آگ  لگنے کے فوری بعد کے پی ٹی کو اطلاع کی لیکن انہوں نے یہ کہ کر آنے سے  منع کردیا کہ ان کے پاس ایک ہی ڈرائیور  موجود ہے ،لانچ مالک نے کہا کہ ا گر آگ پر بروقت قابو  پا لیا جاتا تو  نقصا ن سے بچا جا سکتا تھا .انہوں نے حکومت سے مدد  کی اپیل کی ہے۔ ۔

مزیدخبریں