الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پراجیکٹ منیجر کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران، سیکرٹری، سینئر الیکشن کمیشن افسران اور چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کو انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے اب تک کے کام کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرز نے الیکشن کمیشن کو صوبوں میں جاری بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16 فروری 2022ءکی جائے گی جبکہ پنجاب میں 22 مارچ، بلوچستان میں 10 مارچ اور صوبہ سندھ میں حلقہ بندیوں کی تکمیل 24 مارچ 2022 کو ہو گی۔ 
اجلاس کے شرکا کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال کی قانون سازی کے بعد سے اب تک الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دیت ہوئے بتایا گیا کہ ای وی ایم کیلئے الیکشن کمیشن میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پراجیکٹ منیجر بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں