اومی کرون کے بعد کورونا کا نیا ویرنٹ؟وزیر اعظم نے عوام کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

10:38 PM, 8 Feb, 2022

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  نے رواں سال کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آنے کے خدشہ ظاہر کر دیا ۔ 

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ اومیکرون کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے ۔ حکومت اور عوام کو نئے ویرینٹس کے خطرے سے مقابلے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مزید احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے۔جیسنڈا آرڈرن کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر مظاہرین  نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج بھی کیا ۔

مزیدخبریں