لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق نے بالآخر تحریک عدم اعتماد سے متعلق خاموشی توڑتی ہوئے کہا کہ حکومت کے 2 سال باقی رہ گئے ہیں ،تحریک عدم اعتماد کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نےاپوزیشن کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے سوال پر کہا کہ ابھی تو حکومت کے دو سال باقی ہیں، تحریک عدم اعتماد کا ابھی کوئی مستقبل نہیں، ابھی سب چیزیں کچن میں ہیں، کچھ پک کر آئے گا تو دیکھیں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا آصف زراری سے حکومت کے معاملے پر کوئی ڈسکس نہیں ہوا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہیں، ہر فیصلہ مشاورت سے کریں گے ۔