فرانس نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال دیا، سفری پابندیاں نرم ہو گئیں

08:25 PM, 8 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

پیرس: فرانس نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک سے نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے اور اب پاکستانی شہریوں کو فرانس پہنچ کر قرنطینہ اختیار کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ریڈلسٹ میں شامل ممالک کی فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو اس فہرست سے نکال کر اورنج لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہو گئی ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکال کر اورنج لسٹ میں شامل کرنے کے باعث پاکستانیوں کیلئے سفری پابندیاں بھی نرم ہو گئی ہیں اور اب پاکستانی شہریوں کو فرانس پہنچ کر قرنطینہ اختیار کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ 
یاد رہے کہ فرانس نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک کو تین رنگوں کی درجہ بندی میں رکھا ہے جس کے تحت پہلی سبز، دوسری اورنج اور تیسری ریڈلسٹ ہے جس میں شامل ممالک کے مسافروں کیلئے سخت پابندیاں ہیں۔ 
ان تینوں ممالک سے آنے والوں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانا لازمی ہے جبکہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے آنے والوں کو قرنطینہ اور پھر کورونا ٹیسٹ منفی آنا بھی لازمی ہے۔

مزیدخبریں