امریکہ اور چین کے درمیان خلیج دور کرنے کیلئے تیار ہیں :وزیر اعظم عمران خان 

08:12 PM, 8 Feb, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا دنیا ایک اور سر د جنگ کی متحمل نہیں ہو سکی ،خطے میں سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل کرنے چاہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دنیا کو مختلف امور پر چیلنجنگ حالات کا سامنا ہے، ایسےماحول میں نہیں جاناچاہئےکہ یہ دو حصوں میں تقسیم ہوجائے،انہوں نے کہا  امریکہ اور چین میں خلیج دور کرنے کو تیار ہیں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرلینگے ،بھارت کیساتھ کشمیر واحد تنازع ہے اور بجائے اس مسئلے کو حل کرنے کے بھارت نے صورتحال مزید بدتر بنا دی ہے ،انہوں نے کہا یہ صرف ایک  مسئلہ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد یا بدیر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کر لینگے ۔

انہوں نے کہا  پاک چین دوستی کو اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور چین کے تعلقات ایسے منفرد ہیں جو ہر امتحان پر پورے اترے ہیں دونوں ممالک جن بھی مشکلات سے گزرے ہمارے تعلقات مزید بہتر سے بہتر ہوتے چلے گئے ۔

عمران خان نے کہا  پاک چین دوستی خطےکےاستحکام کی ضمانت ، تعلقات ہر اہم موقع پر  توقعات پر پورا اترے،سی پیک منصوبہ  دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہاہےجس کے بعد خطے کے حالات بھی بدل جائینگے ۔

مزیدخبریں