تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن اتحاد کے بعد تحریک انصاف کا دبنگ فیصلہ 

07:45 PM, 8 Feb, 2022

لاہور:ایک طرف جہاں اپوزیشن اتحاد بن رہے ہیں ،جہاں اپوزیشن اتحاد تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششوں میں مصروف ہے وہیں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھر میں جلسوں کے آغاز کا پلان شیڈول دیدیا،تحریک انصاف ملک بھر میں جلسوں کا آغاز  پنجاب سے کرنے جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کا پہلا جلسہ 18 فروری کو منڈی بہائوالدین میں ہوگا ،پی ٹی آئی قیادت نے 4 بڑے سیاسی جلسوں کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا ہے ،ان جلسوں میں مرکزی قیادت سمیت اہم سیاسی رہنما خطاب کرینگے ۔

فروری میں صوبہ سندھ کے ضلع تھر پار کر اسلام کوٹ میں بھی جلسہ ہوگا ،اس جلسے میں وزیر اعظم بڑے یتیم خانے کا بھی افتتاح کرینگے ،اس کے ساتھ جنوبی پنجاب میں ملتان رحیم یار خان ڈویژن میں بھی جلسے ہونگے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے علاوہ سندھ ،خیبر پختونخوا سمیت جنوبی پنجاب میں جلسوں کو شیڈول کیا گیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں ہونے والے جلسے کیلئے پرویز خٹک کو ٹاسک دیدیا گیا ہے ،پارٹی ذرائع کا کہنا باقی جلسوں کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں