ٹریفک پولیس کا شہریوں کو 24 گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دینے کا اعلان

ٹریفک پولیس کا شہریوں کو 24 گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دینے کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنس سنٹر بنانے اور ہفتے میں 7 روز 24 گھنٹے لائسنس بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر بنایا جائے گا جہاں 24 گھنٹے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی اور ہفتے میں کسی بھی روز کسی بھی وقت ڈرائیونگ لائسنس بنوایا جا سکے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او لاہور نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے اس ضمن میں منظوری بھی حاصل کر لی ہے جن کا کہنا ہے کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کی تعمیر سے شہریوں کو لائسنس کے حصول میں بہت آسانی ہو گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ سنٹر کے افتتاح کے بعد عوام کی سہولت کےلئے اسے 24 گھنٹے کھولا جائے گا اور اتوار کے روز بھی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ شہری باآسانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔ 

مصنف کے بارے میں