وزیراعظم عمران خان نوشکی پہنچ گئے ، فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے 

01:38 PM, 8 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

نوشکی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بعد  وزیراعظم عمران خان بھی نوشکی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان  نوشکی میں فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم مقامی عمائدین سے بھی ملیں گے۔ 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے وزیراعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزرا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں نوشکی کے لیے روانہ ہوئے۔ 

مزیدخبریں