اسلام آباد: وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق عمر امین گنڈا پور نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بغیر سمری ٹرائل نااہلی کا فیصلہ دیکر انصاف کےتقاضے پورے نہیں کئے لہذا ای سی پی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمر امین گنڈاپور کو پانچ سال کیلئے نا اہل قرار دیا تھا۔