شاہ رخ پر لتا کی میت پر تھوکنےکے الزام کے بعد ایک نئی تصویر پر نئی بحث شروع

11:21 AM, 8 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران بالی ووڈ سپر سٹار  شاہ رخ خان پر گلوکارہ کی میت پر تھوک پھیکنے کے الزام  سے کھڑا ہونیوالا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور نئی بحث شروع ہو گئی۔

گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا لتا منگیشکر ممبئی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں، تاہم ان کی  آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی، تاہم اس دوران بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی شرکت کو  متنازعہ بنا دیا گیا۔ جہاں ان پر گلوکارہ کی میت پر تھوکنے کا الزام لگا دیا گیا، حقیقت میں شاہ رخ خان نے آخری رسومات کی ادائیگی کرتے ہوئے دعا مانگنے کے بعد  پھونک ماری تھی جس کو غلط رنگ دے دیا گیا۔  اب ایک نئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس کو لے کر بالی ووڈ سٹار کو مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی میں شریک ہونے  شاہ رخ خان ممبئی کے شیوا جی پارک پہنچے تو ہر طرف تصاویر بنانے والوں کا تانتا بندھ گیا، اسی دوران شاہ ر خ خان کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کیلئے نئی بحث تیار کر دی ہے۔

 
https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1490509980541362176?s=20&t=H91JciJjXXBx8AHmHdYLqg

شاہ رخ خان کی وائرل ہونے والی اس  تصویرمیں ان کی شرٹ کو پھٹا ہوا بتایا جارہا ہے، بھارتی اداکاراداکار کمال آر خان نے ٹوئٹر پر طنز یہ انداز میں یہ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کرن جوہر، آدی چوپڑا۔۔ بھائی کی مدد کرو، اس کو فلم دیدو ، دیکھو ذرابھائی کو غریبی میں پھٹی ہوئی ٹی شرٹ پہننا پڑ رہی ہے۔

مزیدخبریں