اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد بہت جلد لائی جائے گی ۔ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کے نام جانتا ہوں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلتا چاہتے جیسے ہی بے ساکھیاں ہٹیں گی اسی دن حکومت گر جائے گی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیرمین نیب 5 ماہ سے ڈیلی ویجز پر ہے ۔کون سا محکمہ ہے جس میں کرپشن نہیں ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انشااللہ جلد ماحول تبدیل ہو گا،جو لوگ اربوں روپے کھا گئے ان کا بھی حساب ہو گا۔ ادارو ں کے افسران قانون کے دائرے میں رہیں ،چیرمین نیب غیر قانونی مشیروں کے اثاثہ جات عوام کو بتائیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی ۔ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑا تھا ، واپسی کے لیے پیپلز پارٹی کو اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔ ملک کی تقسیم روکنے کے لیے فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔