نازیبا ویڈیو ز بنانے کا کیس، اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

10:57 AM, 8 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی داراخلافہ  کی ایک سیشن کورٹ نے خفیہ کیمروں کی مدد سے اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سے متعلق کیس میں اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ  میں اسٹیج اداکاراؤں  کی نازیبا ویڈیو زبنانے سےمتعلق کیس  میں عدالت نے اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 24 فروری تک توسیع کر دی ہے ۔

جج کے رخصت ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں لاہور کے شالیمار تھیٹر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے اداکاراؤں کی برہنہ ویڈیو ز ریکارڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا ،میک اپ رومز میں خفیہ کیمرے لگا کربرہنہ ریکارڈنگز کی گئیں۔ جس پر  ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا ۔ 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اداکارہ سلک،زارا خان اور مہک کی ملبوسات تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنائی گئیں ،شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا ویڈیوز ہم نے نہیں بنائیں ،جو افراد اس میں ملوث ہیں اسے تلاش کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں