کورونا وائرس نے مزید 37 افراد کی جان لے لی

07:29 AM, 8 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ روز کورونا مزید 37 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار 553ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 327کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 2ہزار 799نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 سے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں  18 لاکھ 42ہزار 955 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں ، اب تک ملک میں 18 کروڑ 59 لاکھ 16 ہزار 838 ویکیسین کی ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسی نیشن سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک یومیہ کورونا ویکسی نیشن کا مسلسل 3 دن کا نیا ریکارڈ بن چکا ہے جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔

اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ قومی سطح پر موبائل ویکسی نیشن مہم کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں جس سے ہر گزرتے دن کیساتھ ویکسی نیشن کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ این سی او سی کی مہم پر صوبوں کی مدد سے عمل کیا جارہا ہے ، ہمارا ہدف تمام شہریوں تک پہنچنے کا ہے ، انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ کورونا سے عائد پابندیاں جلد از جلد ختم ہو سکیں ۔

 دوسری جانب اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں کورنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے پانچ ایسے سکولوں کو سیل کر دیا جہاں کیسز کی تعداد زیادہ تھی ۔

مزیدخبریں