کیرئیر میں عورتوں کے حقوق کی بات کرنے والے مردوں سے پالا پڑا، کرینہ کپور

10:32 PM, 8 Feb, 2021

ممبئی ، بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ کیرئیر میں ایسے مردوں سے پالا پڑا جو عورت کے یکساں حقوق کے حامی تھے ۔ 

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ  فلمی کیرئیر کے دوران کبھی بھی صنفی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میں ہمیشہ سے ایسے مردوں کے درمیان رہی جو کہ مرد اور عورت کے یکساں حقوق کے حامی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ایسی بہت سی خواتین دوست ہیں جنہیں بدقسمتی سے صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا یا ان کے گھروں کا ماحول ایسا ہے جہاں مردوں کو خواتین پر سبقت حاصل ہے تاہم میں اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوں۔ 
بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ صرف وہی کیا ہے جو میرے دل نے کہا یا مجھے صحیح لگا جب کہ میری زندگی میں ایسی بہت سی مضبوط خواتین موجود ہیں جنہوں نے دقیانوسی تصورات کو ختم کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں آج کافی حد تک خود کو ایک مضبوط خاتون سمجھتی ہوں۔

مزیدخبریں