لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو سر پر شدید چوٹیں آئیں تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نیک تمناؤں کا اظہار اور دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ میری بیٹی کو سر پر شدید چوٹ آئی ہے تاہم اب وہ خطرے سے باہر ہے۔
Thank you every one for your prayers and good wishes. My daughter is severely injured with a bad head injury but Alhamdolillahi Rabb-Al-Aalameen, she is out of danger. Allah bless you all ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 8, 2021
ادھر حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو ٹیلی فون کر کے ان کی صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔
گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی کی خیریت دریافت کی۔