اسلام آباد،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے، اپوزیشن جان بوجھ کر اداروں اور شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر اداروں کی تضحیک پاکستان کے بیانیے اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا مظفرآباد میں کھڑے ہو کر جلسوں میں کشمیر کے سودے کی بات کرناغیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے، پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات کو سامنے رکھے، پاکستان میں انتشار پھیلانےکافائدہ بھارت کو ہوگا۔