پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی خدمت نہیں کرتے، وزیراطلاعات

06:17 PM, 8 Feb, 2021

اسلام آباد،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پیسہ لگا کر ایوان بالا کا رکن بننے والے عوام کی خدمت نہیں کریں گے بلکہ وہ ذاتی مفاد کا تحفظ مقدم رکھیں گے ۔ 

ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ سے آئین اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹیرینز کو انتخابی عمل میں شفافیت کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اس سے جمہوریت کو تقویت اور پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں