میر ا بیٹا اور امیتابھ کی نواسی صرف اچھے دوست ہیں ، اداکار جاوید جعفری

05:52 PM, 8 Feb, 2021

ممبئی ، بھارتی اداکار جاوید جعفری اپنے بیٹے اداکار میزان اور امیتابھ بچن کی نواسی کے تعلقات کی خبروں پر سامنے آگئے ۔ 

میگا اسٹار امیتابھ کی نواسی نویا کے نوجوان مسلمان اداکار میزان جعفری کی محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم وہ کئی مرتبہ اچھے دوست ہونے کا اعتراف کرچکی ہیں ۔ 

پچھلے دنوں امیتابھ کی نواسی نویا کی میزان جعفری کیلئے لگائی گئی  پوسٹ پر کافی تبصرے کئے گئے اس پوسٹ کے بعد اکثر لوگ دونوں کے قریبی تعلقات کی باتیں بھی کرنے لگے  ۔لیکن اب جاوید جعفری دونوں کے بارے میں باتوں کے دفاع کے لئے میدان میں اتر آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ چسکے لینے کیلئے مواد چاہتے ہیں  کسی کا اچھا دوست ہونا ہمیشہ کچھ اور ہی مانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بچے ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میری بیٹی علاویا اور نویلی اسکول کے زمانے سے دوست ہیں اور یہ اکثر ایک ساتھ ہی دکھتے ہیں کیونکہ دونوں کے مشترکہ دوست ہیں، اسی لیے ان کے تعلقات کی خبریں جوڑنا بہت آسان ہے۔

یاد رہے نوجوان اداکار میزان جعفری بالی وڈ کے نامی گرامی اداکار سید اشتیاق احمد جعفری (جن کا فلمی نام جگدیپ تھا) کے پوتے اور اداکار جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔

میزان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ملال‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور اس میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مزیدخبریں