بجلی صارفین کیساتھ بڑا دھوکہ ،اہم انکشافات سامنے آگئے

04:10 PM, 8 Feb, 2021

 اسلام آ باد : نیپرا دستاویز میں بجلی صارفین سے 65 فیصد ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق 2020 میں بجلی صارفین سے 366 ارب 18 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

نیپرا دستاویزات کے مطابق سال 2020 میں 119 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 561 ارب روپے رہی، تاہم ٹیکس اور سرچارجز ملا کر صارفین سے 927 ارب روپے وصول کیے گئے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ایک روپیہ 58 پیسے جبکہ فنانشل کاسٹ اور نیلم جہلم سرچارج کی مد میں 53 پیسے فی یونٹ عائد ہے۔

صارفین پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور ڈیڑھ فیصد الیکٹریسٹی ڈیوٹی بھی عائد ہے۔ ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 35 روپے فی صارف وصولی بھی کی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں بجلی صارفین سے سرچارجز کی مد میں 252 ارب 60 کروڑ، سیلز ٹیکس کی مد میں 103 ارب 78 کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 9 ارب 80 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

مزیدخبریں