ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان سچائی پر مبنی ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

DG ISPR's statement is based on truth, Interior Minister Sheikh Rasheed said
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا بیان سچائی پر مبنی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ پاک فوج پر جو الزامات لگاتے ہیں انہیں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اندر بہت بڑا خلفشار اور انتشار چل رہا ہے۔ بیرونی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں بھی ایسے حالات ہوں۔ کی مدد سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے والی کوئی چیز نہیں ہے۔ ختم نبوت ﷺ کے ہم سب سے بڑے سپاہی ہیں۔ دنیا ادھر سے اُدھر ہو جائے اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مودی فاشسٹ سوچ کا حامل شخص، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ تاہم پاک فوج پوری طرح چوکس ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ پاک فوج داخلی اور خارجہ سطح پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔