سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے کی اداکارہ مریم انصاری سے شادی

12:00 PM, 8 Feb, 2021

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اویس خان معروف اداکارہ مریم انصاری کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے اہلخانہ، قریبی عشتہ داروں، عزیز واقارب، دوستوں اور شوبز کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنھیں صارفین بڑی پسندیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

خبریں ہیں کہ ایک روز قبل اویس خان اور مریم انصاری کی منگنی کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مریم انصاری ڈراموں کے مشہور اداکار علی انصاری کی بہن ہیں۔

مزیدخبریں