اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے،رانا ثنااللہ

11:45 AM, 8 Feb, 2020


لاہور :مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے ، پی ٹی آئی مشرف فیصلے پر تنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرا ردادمنظورکررہی ہیں جب کہ اس قرارداد کی ہرسطح پر مذمت ہونی چاہئے۔

انہوں نے   صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے،بے گناہ اور بے قصور افراد کی ضمانتیں ہو رہی ہیں ، سعد رفیق، احسن اقبال، شاہد خاقان، حمزہ شہباز کی بھی ضمانت ہوگی ، خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پرجج تبدیل ہوجاتا ہے، یہ انصاف کے حصول کی جنگ ہے جوبھرپورطریقے سے لڑوں گا۔

درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ  برسوں میں نہیں ہوسکے گا، ویڈیوکومنظرعام پرلایا جائے یا معافی مانگیں۔

انہوں  نے کہا کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پرتنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ سرعام پھانسی کی قرارداد کی ہرسطح پرمذمت ہونی چاہئے۔انہوں  نے کہا کہ موجود صورتحال کا حل مڈ ٹرم الیکشن میں ہی ہے، ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہرمرحلے پران کا پردہ فاش کریں گے،(ن )لیگ وسط مدتی سیٹ اپ کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مریم نوازپربے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے، حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ  کرمارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام ناراض ہے، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے۔

مزیدخبریں