سلمان خان کا پاکستانی گاما پہلوان کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان

09:09 PM, 8 Feb, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار سلمان خان پاکستانی پہلوان گاما کی زندگی پر مبنی ایک ٹی وی سیریز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس میں سہیل خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان بڑی سکرین کے بعد اب چھوٹی سکرین پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں ، بالی ووڈ سٹار نے پاکستانی پہلوان گاما کی زندگی پر مبنی ٹی وی سیریز بنانے کا کام شروع کر رہے ہیں ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اس فلم میں مرکزی کردار سلمان خان ادا نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ پردے کی پیچھے ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے ۔فلم کی شوٹنگ بھارتی پنجاب کے ساتھ لندن میں کی جائے گی ۔

مزیدخبریں