فلم ہندی میڈیم ٹو میں کرینہ کپور ، صبا قمر کی جگہ لینے کیلئے تیار

07:20 PM, 8 Feb, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر میں نئی فلم ہندی میڈیم ٹو کی کاسٹ کا حصہ بننے کیلئے مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ کی نئی فلم ہندی میڈیم ٹو میں جلوہ گر ہو رہی ہیں لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی جگہ بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور خان کو کاسٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے ابھی فلم کے ڈائریکٹر کی جانب سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔

بھارتی میڈیا میں بھی یہ خبریں گرم ہیں کہ کرینہ کپور کو ہی ہندی میڈیم ٹو کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ فلم میں عرفان صدیقی ہیرو کے طورپر جلوہ گر ہوں گے

مزیدخبریں