آل پاکستان مسلم لیگ کے متعدد رہنما تحریک انصاف میں شامل

06:12 PM, 8 Feb, 2019

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں کا ایک بڑا گروپ تحریک انصاف میں شمولیت کرنے کو تیار، معاملات طے پا گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، شمولیت کا اعلان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی موجودگی میں ایک تقریب میں کیا گیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر امجد پہلے ہی تحریک انصاف میں اڑان بھر چکے ہیں۔

 

ڈاکٹر امجد نے یکم فروری کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں سید فقیر حسین بخاری، چودھری اسد محمود اور شہزاد ستی شامل ہیں جبکہ خواتین ونگ کی صدر اور یوتھ ونگ کے صدر راجہ شاہد بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے. پی ٹی آئی مرکزی صدر نے نئے شامل ہونے والے لیڈرز کا خیر مقدم کیا ۔ 

 

 

مزیدخبریں