اسلام آباد : نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل بورڈزنےنوازشریف کے دل کی تکلیف کی تصدیق اور اسپتال میں علاج کروانے کی سفارش کی لیکن حکومت نےان کے علاج کیلیے ماہرین امراض قلب کاکوئی بندوبست نہیں کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ،نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کےتشکیل کردہ 3میڈیکل بورڈز نےنواز شریف کا طبی معائنہ کیا ان کو سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں امراض قلب کےعلاج کی سہولیات ہی نہیں جبکہ تمام میڈیکل بورڈزنے نواز شریف کے دل کی تکلیف کی تصدیق کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ کی جانب سے اسپتال میں علاج کی سفارش کی گئی لیکن حکومت نےنواز شریف کے علاج کیلیے ماہرین امراض قلب کاکوئی بندوبست نہیں کیا ، ایس ایچ ایل میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کے فوری علاج کی سفارش کی تھی تاہم نوازشریف کو غیر ضروری دباؤمیں رکھ کر دل کی تکلیف کا علاج بھی کرایا گیا۔