عمران خان میرے دوست ہیں، جاوید ہاشمی

05:11 PM, 8 Feb, 2019

لاہور:جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے دوست ہیں،میری خواہش ہے کہ ان کی  حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے۔

تفصیلات  کے مطابق ، پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان، سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ حکومت کے حوالے سے تبصرہ کیا گیا تو سینئر سیاستدان نے وزیراعظم عمران خان سے پھر   دوستی کا دم بھر لیا۔ ان کا  کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان آج بھی دوست ہیں۔

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت اپنے پانچ  سال ضرور پورے کرے۔یہ ان کی دلی خواہش ہے۔ جاوید ہاشمی نے مریم نواز سے متعلق بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہیں گی، جب وقت آئے گا، تب مریم نواز سب سے آگے ہوں گی۔

 

مزیدخبریں