جیکولین فرنینڈس فلم ”کک2“ کا حصہ نہیں ہوں گی

11:20 PM, 8 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ”کک2“ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

فلمساز ساجد نڈیاوالا نے فلم ”کک“ کے سیکوئل کا اعلان کیا اور کہا کہ فلم میں سلمان خان پھر  سے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ بارے کوئی اعلان نہیں کیا تاہم اب خبریں سامنے آ  رہی ہیں کہ فلم میں جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ نہیں ہوں گی۔

فلم آئندہ سال کرسمس پر  ریلیز   کی جائے گی۔

مزیدخبریں