سینیٹ الیکشن کے حوالے سے متحدہ پاکستان میں ڈیڈلاک برقرار

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے متحدہ پاکستان میں ڈیڈلاک برقرار

کراچی : سینیٹ الیکشن کے حوالے سے متحدہ پاکستان میں ڈیڈلاک برقرار ، عمران فاروق اور عامر خان گروپ نے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ڈیڈلاک برقرار ہے ، فاروق ستار گروپ نے 8 اور عامر خان گروپ نے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

فاروق ستار کامران ٹیسوری کے نام پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ دوسری جانب عامر خان گروپ کامران ٹیسوری کی پارٹی رکنیت کا حامی نہیں ہے۔

متحدہ پاکستان کے قائد فاروق ستار نے کل کارکنوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کامران ٹیسوری کی پارٹی رکنیت پر فیصلہ کیا جائے گا۔