سعودی سکیورٹی فورسز نے یمن میں 25 حوثی باغی ہلاک کردئیے

سعودی سکیورٹی فورسز نے یمن میں 25 حوثی باغی ہلاک کردئیے


ریاض:سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد پر ایک کارروائی کے دوران دراندازی اور حملے کی کوشش کرنے والے 25 حوثی ہلاک کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔


تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقے جازان میں سعودی فوج نے ایک کارروائی کے دوران سرحد پار سیحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں باغیوں کے کئی بنکر تباہ اور دو درجن سے زاید شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سعودی فوج نے سرحدی دیہات پر حملے کی کوشش کرنے والے باغیوں کے ٹھکانوں پر اپاچی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے گولہ باری کی اور توپخانے کا استعمال کیا۔


حوثیوں کے خلاف کارروائی میں سعودی فوج کو عرب اتحادی فوج کی فضائی کمک بھی حاصل تھی۔کارروائی میں باغیوں کے زیراستعمال متعدد فوجی گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔