چائے سے آنکھوں میں موتیا کا خطرہ کم

08:50 PM, 8 Feb, 2018

کیلیفورنیا: چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10 ہزار سے زائد افراد کی خوراک اور صحت پر ایک عرصے تک غور کیا گیا اور ان میں سے 1678 افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے۔ موتیا کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباؤ بڑھتا ہے جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے۔

بعدازاں بصارت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے اورآہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کردیتی ہے جس سے مریض مکمل طور پر اندھا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں نابینا پن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

چائے میں اینٹی اکسیڈنٹس اور سوزش دور کرنے والے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے بینائی چھیننے والی اس بیماری کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں