حسن علی فٹنس مسائل سے دوچار ، پی ایس ایل کے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے

08:16 PM, 8 Feb, 2018

لاہور:فاسٹ بائولر حسن علی فٹنس مسائل سے دوچار، پی ایس ایل کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے ، ان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولرز کو فٹنس مسائل آتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولر حسن علی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے پی ایس ایل کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں ، وہ بڑے بھائی کی طرح ہے ، فیلڈ کے اندر گرما گرمی ہوئی تھی لیکن بعد میں سب ٹھیک ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں