قومی خزانہ لوٹنے والوں کا کٹہرے میں مکمل آڈٹ کیا جائے:سراج الحق

08:03 PM, 8 Feb, 2018

اسلام آباد :جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اشرافیہ کی بیرون ممالک پڑی دولت پر عدالت عظمیٰ کے ازخود نوٹس کی حمایت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک پڑی اشرافیہ کی دولت پر عدالت عظمیٰ کے ازخود نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پڑی چوری کی رقم کو واپس لایا جائے ، لٹیرے کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر مکمل آڈٹ کیا جائے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کالے دھن کو سفید کرنے کی سازش ہے۔

مزیدخبریں