پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کرکٹ کی بحالی دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے ، بطور کھلاڑی اُن کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو۔
کرکٹ آن آئس کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرا سال ہے کہ وہ بھارت نہیں گئے، وہاں کے دوست اور طرح طرح کے کھانے یاد آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی بولرز کو بولنگ سکھائی ہے، اس لیے انہیں اچھی بولنگ کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے پر اُمید ہیں ۔برف پر کرکٹ سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ مزے کا ایونٹ ہے لیکن سردی بہت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے جدید دور سب سے بڑا بیٹسمین ہے ، وہ سُپر فٹ ہے اسےصحیح وقت پرٹیم کی قیادت ملی ہے۔
یاد رہے کہ سیاسی تناؤ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی مکمل دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔