سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنانے والا گرفتار

07:55 PM, 8 Feb, 2018


ممبئی: بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکانٹ بنانے والے سافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکانٹ بنانے والیسافٹ ویئرانجینئرکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ملزم نے سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے خلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بنانے والے شخص کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

مزیدخبریں