پیمرا نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے نشریات پر پابندی عائد کر دی

07:03 PM, 8 Feb, 2018

اسلام آباد:پیمرا کی جانب سے مسلسل دوسرے سال ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، سرکاری اور نجی سطح پر اس دن کو منانے کیلئے کسی قسم کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی نشریات اور تقاریب سے منع کر دیا ہے۔

گزشتہ برس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تقریبات کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

گزشتہ برس بھی ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کسی سطح پر کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں