ڈاکٹر شیخ اختر حسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ مقرر

06:26 PM, 8 Feb, 2018

لاہور: حکومت نے مردہ شخص کو  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، ڈاکٹر شیخ اختر حسین کے خلاف کروڑوں کی کرپشن کے الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق،  ڈاکٹر شیخ اختر حسین 2001 ، 2004 میں بھی نیب کو مطلوب تھے کیونکہ نیب شیخ اختر حسین کے خلاف 51 ملین کی خورد برد پر تحقیقات کر رہا تھا، ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے سزا سے بچنے کیلئے خود کو مردہ ظاہر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر شیخ اختر حسین پنجاب کی ایک اعلی سیاسی شخصیت کے منظور نظر ہیں، ڈاکٹر شیخ اختر حسین مبینہ طور پر اربوں مالیت جائیداد کے مالک ہیں اور ان کے مبینہ طور  چین، بھارت،ترکی میں اربوں کے اثاثے ہیں۔
نیو  نیوز  کی خبر  پر نیب نے ڈاکٹر  شیخ اختر کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا  آغاز  کر دیا۔

مزیدخبریں