اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بیرون ملک اکاونٹس از خود نوٹس میں چیف جسٹس نے سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے بیرون ملک اکائونٹس ازخود نوٹس میں چیف جسٹس نے سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو ذاتیحیثیت میں طلب کر لیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اداروں کے سربراہ بھی خود پیش ہوں۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی خود پیش ہوں۔
عدالت جلد کیس کو سماعت کیلئے مقرر کریگی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ذاتی حیثیت میں سربراہان کو آگاہ کریں۔