تحریک انصاف کا اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

06:06 PM, 8 Feb, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اور آمدن سے زائد  اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اشتہاری قرار دئیے گئے اسحق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اسحٰق ڈار کو بھی سینیٹ کی دوڑ میں شامل کیا گیا تھا اور سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ایک اشتہاری کیسے سینیٹ انتخابات لڑ سکتا ہے لہٰذا  اسحٰق ڈار کے کاغذات  نامزدگی  کو  الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قیادت نے پنجاب کی پارلیمانی قیادت کو سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں