کراچی: فروٹ بائیکاٹ کے بعد اب دودھ بائیکاٹ کی تین روزہ مہم کا آغاز(آج) سے ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق دودھ بائیکاٹ دودھ کی من مانی قیمتوں کے پیش نظر تین روزہ دودھ بائیکاٹ مہم کا آغاز کل سے شروع ہو گا۔ سوشل میڈیا پر بنے مختلف گروپوں میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین روز تک دودھ نہ خریدیں، شہریوں نے مو قف اپنایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس میں ناکام ہو گئی لہذا اب شہریوں کو خود اپنے مسائل کے حل کے لیے کھڑے ہونا ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر شہریوں نے تین روزہ بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئی۔