بھارت، جیل میں قید لالو پرساد کی بیٹی منی لانڈرنگ کیس میں طلب

03:48 PM, 8 Feb, 2018

نیو دہلی: بھارت کے مشہور سیاستدان لالو پرساد کرپشن کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں اوراب منی لانڈرنگ کے الزام میں لالو پرساد کی بیٹی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

میسا بھارتی اور ان کے شوہر پر سوا کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ بھارتی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر میں دونوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ دہلی کورٹ نے میسا بھارتی اور ان کے شوہر کو 5 مارچ کو طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2013 میں عدالت نے لالو پرساد یادو کو 20 سال کے عرصے تک بہار حکومت کے خزانے سے جعلی ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ کے لیے دھوکہ دہی کے ذریعے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے نکالنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مال مویشیوں کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس اسکیم حکومت کے خلاف سازش کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں درجنوں سیاستدانوں اور سرکاری عہدیداران کے خلاف تقریباً 60 کیسز دائر کیے گئے تھے۔ الزامات کی زد میں آنے والے ان افراد پر بڑے پیمانے پر مویشیوں کے ریوڑ ظاہر کرکے ان کے چارہ اور دوائیوں کے لیے سرکاری رقم حاصل کرنے کا الزام تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں