متحدہ عرب امارات کی معروف ایئرلائن ایمریٹس نے نئی آسامیوں کا اعلان کردیا

03:43 PM, 8 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ائیرلائن ایمریٹس نے اپنی کیبن کریو ٹیم کو وسعت دینے کے لئے نئی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق ائیرلائن کے کیبن کریو سٹا ف کی بھرتی کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پوسٹ جاری کردی گئی ہے۔ کیبن کریو کو ماہانہ 9500 درہم تنخواہ دی جائے گی، جس کا کچھ حصہ فکسڈ اور کچھ فلائنگ آورز پر منحصر ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے ایئر لاین کے ویب پیج کو وزٹ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں