بھارت میں بیوی کا گردہ چرانے پر شوہر سمیت3 افراد گرفتار

بھارت میں بیوی کا گردہ چرانے پر شوہر سمیت3 افراد گرفتار

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

کلکتہ:بھارت سمیت پوری دنیا میں آئے دنوں عجیب و غریب واقعا ت پیش آتے رہتے ہیں اور اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں کی پولیس نے بیوی کا گردہ چرانے پر شوہر اور اس کے بھائی گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی خاتون ریتاسرکار نامی خاتون نے ایف آئی آر درج کروائی کہ ان کا دو سال قبل اپنڈکس کا آپریشن ہوا تھا اور گزشتہ سال دو ٹیسٹوں سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کا ایک گردہ نہیں ہے جبکہ خاتون نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس کا گردہ جہیز نہ لے کے آنے اور پیسے کی وصولی کیلئے بیچ دیا گیا ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کا شوہراسے کلکتہ کے ایک ہسپتال لے گیا اوراس ہسپتال کے عملے نے اس کو بتایاکہ سرجری سے اپنڈکس نکلنے کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہوجائےگی۔ جبکہ خاتون نے بتایا اس کے شوہر نے اس آپریشن کے بارے میں کسی کو بھی بتانے سے منع کیا تھا۔


خاتون نے بتایا اس کاشوہر کئی سالوں سے جہیز کا تقاضہ کرتاتھا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔ریتا نے بتایا کچھ مہینوں بعد اس کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوئی اور ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد بتایا اس کا گردہ نہیں ہے۔اس پر اسے سمجھ آیا کہ اس کے شوہر نے سرجری کا کسی کو بتانے سے منع کیوں کیاتھا۔

شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہراور3 دیگر افراد کے خلاف گردہ چرانے، اقدام قتل اورتشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔