چین کی پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے خصوصی عینکوں کا استعمال شروع کردیا

چین کی پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے خصوصی عینکوں کا استعمال شروع کردیا

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

بیجنگ:چینی پولیس نے مشتبہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے خصوصی عینکوں کا استعمال شروع کردیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد کی نشاندہی کیلئے ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے ذریعے اب عینک کے شیشوں میں لگے چہرے سے مشتبہ افراد کو تلاش کیا جائے گا۔شیشے ڈیٹا بیس سے منسلک ہونگے جس کی مدد سے مفرور، مطلوب مجرموں کی چہرے کی سکیننگ کے ذریعے شناخت کے بعد ان کی گرفتاری ہوسکے گی۔


رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان سن گلاسز کی مدد سے پولیس سات مشتبہ افراد کوگرفتاربھی کرچکی ہے۔پولیس نے نئی سن گلاسز کی ٹیکنالوجی کو مرکزی شہر زنگزو کے ریلوے سٹیشن پر استعمال کیاتھا جبکہ پولیس نے اس کی مدد سے جعلی شناختی کارڈ استعمال کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی۔


اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سن گلاسز مشتبہ شخص کی تصویر کھینچ لیتے ہیں اور پہلے سے موجود ڈیٹا بیس میں مشکوک افراد سے موازنہ کیا جاتاہے۔اگر ریکارڈ اور تصویر ایک دوسرے سے مل جاتی ہے تو افسر کو مشتبہ شخص کا نام اورپتہ بھیج دیاجاتاہے تاکہ اسے گرفتارکیاجاسکے۔