جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایلبی مورکل پی ایس ایل 3 سے دستبردار

01:24 PM, 8 Feb, 2018

لاہور:جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن کے بعد ایلبی مورکل نے بھی پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ایلبی مورکل نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ اپنی فیملی مصروفیا ت کی وجہ سے کیا جبکہ ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جان ہیسٹنگز کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو کہ ان کی جگہ آل راؤنڈر کا خلاء پر کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردارہوگئے تھے۔فاسٹ باؤلر کو پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے ٹیم کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا۔مچل جانسن کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ ان کے کوچ مکی آرتھر سے کشیدہ تعلقات اور پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں تنزلی پر ناراضی بھی بتائی گئی تھی۔

مزیدخبریں